[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حسین امیر عبداللہیان نے برازیل کے یوم آزادی پر مبارک باد دی۔
انہوں نے برازیل کے یوم آزادی پر حکومت، عوام اور اپنے برازیلی ہم منصب مورو ویرا کو مبارکباد دی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ برکس میں برازیل کی خصوصی پوزیشن کی وجہ سے دونوں ملک سیاسی اور تجارتی شعبوں میں دیرینہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا مشاہدہ کریں گے۔
انہوں نے برازیل کے لیے مزید خوشحالی اور نیک خواہشات کی تمنا کی۔