لبنان اور شام کی سرحد پر کشیدگی مزید بڑھ گئی، ذرائع

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان اور شام کی سرحدوں پر تنازعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

لبنانی ذرائع نے بتایا کہ اس ملک کی فوج نے بھاری ہتھیاروں کو شام کی سرحد علاقے الھرمل کی جانب منتقل کر دیا ہے۔

  تحریر الشام کے دہشت گرد گذشتہ چند گھنٹوں میں بھاری توپ خانے کے حملوں کے بعد لبنان کے حوش السید علی قصبے میں داخل ہوئے ہیں۔

 المنار ٹی وی چینل نے لبنان کے سرحدی قصبوں القصر اور المشرافہ کے داخلی راستوں پر شدید جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد لبنانیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

 لبنانی ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ ملک کی سرحد پر حملہ آور دہشت گرد شام کے ساحلی علاقوں پر قتل عام کے مرتکب تکفیری عناصر ہیں۔

 النشرہ ٹی وی چینل کے نمائندے نے بتایا کہ لبنانی فوج ملک کی زمینوں اور دیہاتوں پر جولانی فورسز کے حملوں کا جواب دے رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *