محبت میں ناکام عاشق معشوق کی خودکشی۔ مہلوکین کا اضلاع کریم نگر اور نرمل سے تعلق

کریم نگر۔ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان جوڑے نے ٹرین کے نیچے آکر اپنی جان دے دی۔ ضلع کے ایلنداکنٹہ منڈل کے راچپلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے منگو راہول (18) سال اور نرمل ضلع کے خانہ پور منڈل کے ایراچنتل گاؤں کی رہنے والی شویتا (20) کی چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جو جلد ہی محبت میں بدل گئی۔

 

دونوں ایک دوسرے کو بے حد چاہتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن گھر والوں نے ان کے رشتے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔  اپنے رشتے کی مخالفت سے دلبرداشتہ ہو کر دونوں نے ایک ساتھ زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ جمی کنٹہ منڈل پاپیاپلی گیٹ کے قریب پہنچے اور ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کر لی۔

 

واقعہ کے بعد علاقہ میں افسردگی چھا گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا اور معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *