کوثر جہاں کی دعوت افطار میں ریکھا گپتا کی شرکت، کہا- "ہمیں امن، بھائی چارے اور محبت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے"

دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی دعوت افطار میں مرکزی وزیر کرن رجیجو، وزیر پرویش ورما،، اسمبلی اسپیکر وجندر گپتا، بی جے پی رہنما شاہنواز حسین سمیت کئی دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
user

دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن اور بی جے پی رہنما کوثر جہاں نے جمعہ کو اپنی رہائش پر دعوت افطار کا اہتمام کیا۔ اس دعوت میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، وزیر پرویش ورما سمیت کئی اہم سیاسی رہنما اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کوثر جہاں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “ہمارا ملک محبت کے خوبصورت دھاگے سے بندھا ہے۔”

دعوت افطار میں شرکت کرنے پہنچیں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، “بہت اچھا لگ رہا ہے کہ ہمارے دوست کے یہاں ہم پہنچے ہیں۔ یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ سماجی خیرسگالی کے ساتھ ملک آگے بڑھے اور ترقی کرے۔ اس ملک میں سب کے لیے جگہ ہے، سب کے دل میں جگہ ہے اور ہندوستان ایک بہت بڑی جمہوریت ہے، جس میں ہمیں امن، بھائی چارے اور محبت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔”

اس موقع پر کوثر جہاں نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے دعوت افطار کا اہتمام کیا ہے۔ ہولی کے ٹھیک اگلے دن افطار ہو رہا ہے۔ اس میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا بھی شامل ہو رہی ہیں۔ بڑی تعداد میں عام لوگ بھی آ رہے ہیں۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ ہمارا ملک محبت اور ہم آہنگی کے خوبصورت دھاگے میں بندھا ہوا ہے۔”

کوثر جہاں نے آگے کہا، “رمضان کا مہینہ رحمتوں اور عبادتوں کا مہینہ ہے، اوپر والا ہم سب کی عبادت قبول کرے اور رحمتوں سے نوازے۔ ابھی 15 دن میں عید آ رہی ہے تو میں سبھی کو ابھی سے عید کی مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ رمضان کا مہینہ سب کو مبارک ہو۔”

دہلی حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں کی دعوت افطار میں مرکزی وزیر کرن رجیجو، دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجندر گپتا، بی جے پی رہنما شاہنواز حسین، مصطفیٰ باد سے ایم ایل اے موہن سنگھ بشٹ، رکن پارلیمنٹ کملجیت سہراوت اور ظفر اسلام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر روزہ داروں نے کھجور کھا کر اپنا روزہ افطار کیا۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *