تیز رفتار کار نے بائیک اور راہ چلتی خاتون کو اُڑادیا، خاتون دیوارپر لگی لوہے کی جالی پر لٹک گئی(خوفناک ویڈیو)

منگلورو: کرناٹک میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے اپنے پڑوسی پر گاڑی چڑھا کر قتل کرنے کی کوشش کی، لیکن اسی دوران ایک خاتون بھی حادثہ کا شکار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق، ستییش نامی شخص نے اپنے پڑوسی مرلی پرساد پر قاتلانہ حملہ کرنے کے ارادے سے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے اسے ٹکر مار دی۔ مرلی پرساد اس وقت اپنی بائیک پر جا رہا تھا کہ اچانک ستییش نے اپنی کار اس پر چڑھا دی۔

اسی دوران، ایک خاتون جو سڑک پر پیدل چل رہی تھی، وہ بھی اس بے قابو گاڑی کی زد میں آگئی۔ خوفناک تصادم کے نتیجہ میں خاتون اچھل کر ایک مکان کی دیوار سے جا ٹکرائی اور خطرناک طریقہ سے وہاں لٹک گئی۔

حادثہ میں مرلی پرساد اور خاتون دونوں زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ملزم ستییش کو گرفتار کر کے عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

پولیس کے مطابق، یہ پہلا موقع نہیں جب ستییش نے مرلی کے خاندان کو نشانہ بنایا ہو، بلکہ اس سے قبل بھی وہ مرلی کے والد پر قاتلانہ حملہ کر چکا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *