بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 20 سال کی حکومت کے جانے کے بعد ہی لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی کے رنگ آئیں گے
تیجسوی یادو / آئی اے این ایس
پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 20 سال کی حکومت کے جانے کے بعد ہی ریاست کے لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی کے رنگ آئیں گے۔
تیجسوی یادو نے جمعہ کو ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ آپ کی زندگی میں رنگ بھرنے کا سال ہے! انتخابات کے بعد جب آپ کو بہار میں نوکریاں ملیں گی، تو آپ کو کام کے لیے ہجرت نہیں کرنی پڑے گی۔ اس 20 سالہ حکومت کے جانے کے بعد ہی آپ کی زندگی میں خوشحالی کے رنگ آئیں گے۔‘‘
ایک دیگر پوسٹ میں، آر جے ڈی لیڈر نے لکھا ’’رنگ روزگار کا، ترقی اور ہم آہنگی کا، رنگ روزگار کا، ترقی اور تبدیلی کا! نوکری اور خوشحالی کے رنگ سے رنگا ہر خاندان، بہار کا ہر شہری خوشیوں بھری زندگی کے رنگ میں ڈوبے! یہ ہولی آپ کی زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں لائے ۔ آئیے ہم بہار کی ترقی کے لیے ایک نیا باب شروع کریں۔ رنگوں کے اس تہوار کے پرمسرت موقع پر، آپ کی زندگی ہمیشہ خوشیوں اور مسرتوں سے رنگین رہے۔ اس نیک خواہش کے ساتھ، میں آپ سب کو ہولی کے تہوار کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔