موجودہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہیں، حماس

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ حماس پہلے سے طے شدہ معاہدے کی پاسداری کررہی ہے اور دوسرے مرحلے کی طرف بڑھ رہی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صیہونی میڈیا نے کہا کہ امریکہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کا خواہاں ہے تاکہ مزید صیہونی قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکے۔

ان خبروں کے بعد حازم قاسم نے زور دیا کہ حماس جنگ کا مستقل خاتمہ اور اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا چاہتی ہے۔ ہم دوبارہ جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر قابض اسرائیلی فوج جارحیت دوبارہ شروع کرتی ہے تو ہمیں اپنے عوام کا دفاع کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی انسانی ہمدردی سے متعلق شقوں پر عمل نہیں کیا۔

یہ بیان فریقین کے درمیان جنگ بندی کے مستقبل پر اختلافات کی نشاندہی کرتا ہے۔ جہاں اسرائیل اور امریکہ عارضی توسیع اور قیدیوں کی رہائی کے خواہاں ہیں، وہیں حماس مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا پر اصرار کر رہی ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اس بحران کے مستقل حل کے لیے مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات جاری ہیں، تاہم ابھی تک کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *