
مکتھل سی آئی رام لال نے کہا کہ ہولی کا تہوار ہے اور رمضان کا مہینہ ہے، اس لیے مکتھل شہر کے لوگوں کو تہوار پرامن ماحول میں منانا چاہیے۔ مکتھل ،سی آئی نے پولیس اسٹیشن میں مساجد کے صدور کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا اور سبھی کو تہواروں کے دوران تحمل سے کام لینے اور اپنے تہواروں کو پرامن طریقے سے منانے کا مشورہ دیا۔ سی آئی نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں نماز کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں پولیس کو اطلاع دینے کے لیے مکتھل میں پولیس کی موجودگی کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پولیس کا عملہ موجود تھا