شروعاتی تیزی کے بعد شیئر بازار میں گراوٹ، سینسیکس-نفٹی ریڈ زون میں

بامبے اسٹاک ایکسچینج کا 30 شیئر والا سینسیکس کھلنے کے ساتھ ہی 250 پوائنٹس سے زیادہ اُچھل گیا تھا لیکن پھر 10 منٹ بعد ہی یہ تقریباً 100 پوائنٹس ٹوٹ کر کاروبار کرتا ہوا نظر آیا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر اسٹاک مارکیٹ</p></div><div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر اسٹاک مارکیٹ</p></div>

علامتی تصویر اسٹاک مارکیٹ

user

ہندوستانی شیئر بازار کی رفتار ہفتہ کے تیسرے کاروباری دن حیران کرتی نظر آئی۔ بدھ کو تیز شروعات کے بعد کچھ ہی منٹوں میں اچانک سینسیکس-نفٹی ریڈ زون میں پہنچ گئے۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج کا 30 شیئر والا سینسیکس کھلنے کے ساتھ ہی 250 پوائنٹس سے زیادہ اُچھل گیا تھا لیکن پھر 10 منٹ بعد ہی یہ تقریباً 100 پوائنٹس ٹوٹ کر کاروبار کرتا ہوا نظر آیا۔ کچھ اسی طرح کا حال نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی کا بھی دیکھنے کو ملا اور گرین زون میں کھلنے کے بعد یہ بھی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرنے لگی۔

شیئر مارکیٹ میں اتار-چڑھاؤ کے درمیان بی ایس ای کی لارج کیپ کمپنیوں میں سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ ٹیلی کام کمپنی ایئر ٹیل کا شیئر بھاگا اور کھلنے کے ساتھ ہی 3 فیصد سے زیادہ اُچھل گیا، اس کے علاوہ مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر میں بھی تیزی دیکھنے کو ملی۔ اس دوران لگاتار تیسرے دن پرائیویٹ سیکٹر کے انڈسنڈ بینک کا شیئر شروعاتی کاروبار میں دھڑام نظر آیا اور یہ 7 فیصد سے زیادہ ٹوٹ کر کھلا لیکن پھر اچانک اس نے طوفانی رفتار پکڑ لی۔

شیئر مارکیٹ نے کھلنے کے ساتھ ہی سرمایہ کاروں کو حیران کرنا شروع کر دیا۔ بی ایس ای کا سینسیکس اپنے پچھلے بند 74102 کے مقابلے میں اچھل کر 74270 کی سطح پر کھلا اور کھلنے کے ساتھ ہی 250 پوائنٹس کے آس-پاس چڑھ کر 74392 کی سطح پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد اچانک یہ ٹوٹنے لگا اور گر کر 73998 پر آ گیا۔

نفٹی کی اگر بات کی جائے تو این ایس ای کے اس انڈیکس نے بھی اپنے پچھلے بند 22497 کے مقابلے میں تیزی کے ساتھ 22536 پر کاروبار شروع کیا اور 22577 تک اُچھلا، لیکن سینسیکس میں گراوٹ آتے ہی یہ بھی ٹوٹنے لگا اور گر کر 22450 کی سطح پر کاروبار کرتا دکھائی دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *