ایران، روس اور چین کی مشترکہ مشقیں، امریکہ کے لئے واضح پیغام

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ کے عنوان سے چابہار بندرگاہ میں جاری ہیں۔

یہ مشقیں ایران کے خلاف امریکہ کے حالیہ اقدامات کے جواب میں کی گئی ہیں،اس کے پیغامات صرف اس کی عسکری جہت تک محدود نہیں ہیں۔ بلکہ یہ سیاسی اور اقتصادی چیلینج کو بھی شامل ہیں۔

 یہ مشقیں مغرب کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے جواب میں مذکورہ ممالک کی دفاعی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ 

یہ تدبیریں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب حالات ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث نازک مرحلے پر ہیں۔

 امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل صلاحیتوں کے حوالے سے تہران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی ہے اور اس کے علاوہ اس ملک کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔ 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *