ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی رپورٹ کے مطابق، پہلی بار سہ پہر 3:30 بجے، پھر شام 7 بجے اور تیسری بار رات 8:44 پر ایکس کی سروس متاثر ہوئی۔ دنیا کے مختلف ممالک بشمول ہندوستان، کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا میں صارفین کو اس سے مشکلات کا سامنا رہا۔
ابتدا میں ایکس انتظامیہ نے اس مسئلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جس پر صارفین نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کمپنی پر جوابدہی نہ کرنے کا الزام لگایا۔ تاہم، بعد میں ایلون مسک نے خود ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف ایک بڑا سائبر حملہ کیا گیا، جس میں بھاری وسائل استعمال کیے گئے۔
