
حیدرآباد: باپ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 15سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع وقارآباد کے مہنتی پور گاؤں میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق، ممتا کے والدین، تروپتی لالپا اور انیتا، اپنے بیٹے کارتک کے ساتھ کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ ممتا بھی ان کے ساتھ گئی تھی۔
کھیت میں کام کے دوران والد نے بیٹی کو کام نہ کرنے پر ڈانٹا اور کہا کہ وہ کوئی بھی کام ٹھیک ڈھنگ سے نہیں کر سکتی۔ اس پر ممتا ناراض ہو کر گھر واپس چلی گئی۔
کچھ دیر بعد اس کا بھائی کارتک گھر پہنچا تو دیکھا کہ ممتا نے پھانسی لگا لی ہے۔
گھر والوں نے فوراً اسے تانڈورکے سرکاری اسپتال منتقل کیا، لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی مرچکی ہے۔