محکمہ موسمیات کے مطابق ہولی کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگے گا اور پھر لُو کا قہر شروع ہو جائے گا۔ پیر کو اونچائی والے علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


ملک میں ٹھنڈ کا موسم اپنے آخری دور میں ہے۔ کچھ دنوں میں گرمی کی شدت شروع ہونے والی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہولی کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگے گا اور پھر لُو کا قہر شروع ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے ہولی کے دن 14 مارچ کو راجدھانی دہلی کے کئی علاقوں ہلکی بارش ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ پہاڑوں پر بھی موسم بدلے گا اور برفباری ہوگی۔ جموں و کشمیر کے ساتھ اتراکھنڈ میں لینڈ سلائڈ ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ویسٹرن ڈسٹربنس فعال ہونے کے آثار ہیں۔ اس وجہ سے آسمان میں جزوی بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔ صبح میں دھند ہو سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ اگلے ہفتہ منگل اور بدھ کو 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو معمول سے 2.7 ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 13.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو معمول سے 0.6 ڈگری سیلسیس کم ہے۔
پیر کو اونچائی والے علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کے آثار بن رہے ہیں۔ جس سے پارہ میں معمولی گراوٹ آ سکتی ہے۔ اتراکھنڈ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک بنا ہوا ہے اور دن بھر تیز دھوپ کھلی رہی۔ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں جزوی بادل بھی منڈلا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک بنا رہ سکتا ہے۔ خاص کر میدانی علاقوں میں چٹخ دھوپ کھلنے کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں جزوی بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔
اتر پردیش کی بات کریں تو یہاں پیر کو بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آج آسمان پر بادل چھائے رہیں گے۔ یوپی میں ان دنوں کافی تیز ہوا بھی چل رہی ہے۔ صبح اور شام کی ٹھنڈ ابھی برقرار ہے۔ حالانکہ موسم اب کروٹ لینے والا ہے، جس کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ شمال مغربی ضلعوں میں 13 اور 14 مارچھ کو بارش ہو سکتی ہے۔ وہیں بہار اور جھارکھنڈ میں دن کا درجہ حرارت بڑھے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔