کپواڑہ میں ای میل کے ذریعہ کی جانے والی شکایات پر پہلی ای ایف آئی آر درج

شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ ‘خوش قسمتی سے آگ مزید پھیلنے سے پہلے ہی بجھا دی گئی اور یہ جان بوجھ کر اس کی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش تھی’۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

ڈیجیٹل پولیسنگ کی طرف ایک قدم میں پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ای میل کے ذریعہ موصول ہونے والی شکایت پر پہلی ای ایف آئی آر درج کی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ 5 مارچ 2025 کو غلام نبی بٹ ولد حاجی اسد اللہ بٹ ساکن باغات کالونی بوہامہ کپواڑہ کی طرف سے ای میل کے ذریعہ ایک شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ جب وہ گھر پر نہیں تھے، ایک شخص (نام مخفی) نے مبینہ طور پر اس کے لکڑی کے شیڈ اور گائے کے شیڈ کو آگ لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ ‘خوش قسمتی سے آگ مزید پھیلنے سے پہلے ہی بجھا دی گئی اور شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ یہ جان بوجھ کر اس کی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش تھی’۔

بیان میں کہا گیا ‘ شکایت موصول ہونے پر معاملے کی ابتدائی طور پر تصدیق کی گئی اور اسے درست پایا گیا اور 6 مارچ 2025 کو شکایت کنندہ نے سرکاری کاپی پر دستخط کیے اور اس کے مطابق قانون کے متعلقہ سیکشنز کے تحت ایف آئی آر نمبر 60/2025 درج کی گئی’۔

انہوں نے کہا کہ حقائق جاننے اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بیان کے مطابق یہ ای ایف آئی آر ڈیجیٹل پولیسنگ میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے جس سے شکایت کے اندراج کے عمل کو زیادہ موثر اور شہریوں کے لیے قابل رسائی بنایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *