
آگرہ (یوپی) (پی ٹی آئی) بین الاقوامی یوم ِ خواتین کے موقع پر آگرہ میں تاج محل اور محکمہ آثارِ قدیمہ(اے ایس آئی) کے زیرتحفظ دیگر تاریخی عمارتوں میں تمام سیاحوں (مقامی و بیرونی) کے لئے داخلہ مفت کردیا گیا۔
محکمہ آثارِ قدیمہ آگرہ سرکل انچارج راج کمار پٹیل نے ہفتہ کے دن کہا کہ آگرہ میں تاج محل کے بشمول 8 تاریخی عمارتیں محکمہ آثارِ قدیمہ کے تحت ہیں جنہیں دیکھنے کے لئے ٹکٹ لینا پڑتا ہے۔
آج یوم ِ خواتین کی مناسبت سے تمام 8 تاریخی عمارتوں کو ڈومیسٹک اور فارن ٹورسٹس کے لئے ٹکٹ فری کردیا گیا۔ گزشتہ 4-5 سال سے ایسا کیا جارہا ہے۔
تاج محل دیکھنے آئی ایک سیاح لتا نے کہا کہ مہیلا دیوس کے موقع پر یہ اچھا پیام ہے۔ ایک اور سیاح لینا نے کہا کہ تاج محل ہندوستان کا فخر ہے۔ مہیلا دیوس پر تاج محل میں مفت داخلہ اچھا اقدام ہے۔
اس نے کہا کہ تاج محل ایک مہیلا (عورت) کے لئے بنا تھا۔ بڑی مسرت کی بات ہے کہ میں نے اپنی فیملی کے ساتھ آج مہیلا دیوس پر تاج محل کی سیر کی۔