معروف مزاح گو شاعر شوکت جمال کا سانحہ ارتحال۔اسلام آباد میں تدفین

حیدرآباد ۔ کے این واصف

معروف مزاح گو شاعر شوکت جمال کا پاکستان میں انتقال ہوگیا۔ فیس بک پر جاری خبر کے مطابق شوکت جمال جمعہ کی رات اسلام آباد میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ نماز جنازہ ہفتہ 8 مارچ 2025 کو بعد نماز ظہر بحریہ ٹاؤن، اسلام آباد میں ادا کی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آئی۔

 

شوکت جمال نے ایک طویل عرصہ ریاض، سعودی عرب مین گزارا۔ چند برس قبل وہ مستقل طور پر وطن لوٹ گئے تھے۔ وہ خلیجی ممالک کے ادبی حلقون مین بے مقبول تھے۔ شوکت جمال یہان کے مشاعروں مین بڑے اہتمام سے مدعو کئے جاتے تھے۔ وہ ایک مخلص، یار باش، ملنسار، مہمان نواز اور اپنے حلقہ میں غیر متنازعہ شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

 

وہ ہند و پاک کمیونٹیز میں یکساں طور پر مقبول تھے۔ شوکت جمال زندہ دلان کی دعوت پر سالانہ مشاعرے میں شرکت کے لئے حیدرآباد بھی تشریف لائے تھے۔ ان کی تخلیقات ماہ نامہ “شگوفہ” میں پابندی شائع ہوا کرتی تھیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *