سارن: ہماچل پردیش کے ایک شخص کی لاش برآمد

چھپرا: بہار کے سارن ضلع کے اوتار نگر تھانہ علاقے سے پولیس نے ہماچل پردیش کے ایک شخص کی لاش ایک باغیچے سےبرآمد کی ہے۔

پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ہماچل پردیش کا رہائشی ڈمپل (40) نراون گاؤں میں اپنے سسرال آیا تھا۔

مقامی لوگوں نے رسی کی مدد سے درخت سے لٹکتی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

متوفی کی شناخت ڈمپل کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا اور ڈاگ اسکواڈ اور فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *