
تلنگانہ میں ایک بار پھر آئی پی ایس افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے 21 آئی پی ایس افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں، جن میں ایک ایڈیشنل ڈی جی، دو آئی جی پیز، دو ڈی آئی جی پیز شامل ہیں۔
انیل کمار کو ایڈیشنل ڈی جی (پرسنل) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے اور انہیں ایس پی ایف ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔
ایم سرینواسلو کو سی آئی ڈی آئی جی، امبر کشور جھا کو رام گنڈم کمشنر، سنریتھ سنگھ کو ورنگل کمشنر ، سندھوشرما کو انٹیلی جنس ایس پی، چیتنا کو ویمین سیفٹی ڈپارٹمنٹ ایس پی، روپیش کو نارکوٹکس بیورو ایس پی، راجیش چندر کو کاماریڈی ایس پی، سائی چیتنیا کو نظام آباد کمشنر، پارتوش پنکج کو سنگاریڈی ایس پی، غوث عالم کو کریم نگر کمشنر اکھل مہاجن کو عادل آباد ایس پی، آکشان یادیو کو یادادری بھونگر ڈی سی پی، مہیش بابا صاحب کو راجنا سرسلہ ایس پی، اے بھاسکر کو منچریال ڈی سی پی، نرسمہا کو سوریا پیٹ ایس پی، شلپا ولی کو حیدرآباد سنٹرل زون ڈی سی پی، سائی شیکھر کو ایس آئی بی انٹیلی جنس ایس پی، کروناکر کو پداپلی ڈی سی پی اور رویندر کو سی آئی ڈی ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔