
حیدرآباد ۔ کے این واصف
انٹرنٹ پر ہر مواد کی دستیابی نے طبع شدہ مواد، جرائد, کتابیں اور میگزینز وغیرہ مانگ میں شدید کمی کردی۔ یہ حال کسی ایک ملک کا نہیں انٹرنٹ کا یہ اثر عالمی سطح پر دیکھا جارہا ہے۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق سعودی سروے تھارٹی کا کہنا ہے مملکت میں 64.3 فیصد سعودی شہری اخبارات کا مطالعہ نہیں کرتے۔ محض 7.4 فیصد پرنٹ ایڈیشن پڑھنے کے شوقین ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق گزشتہ برس 2024 میں سروے اتھارٹی نے اخبارات کے قارئین کے حوالے سے ایک فیملی سروے کا اہتمام کیا۔سروے کے نتائج میں بتایا گیا جو شہری اخبارات کا مطالعہ کرتے ہیں ان میں سے 92.6 فیصد ڈیجٹل جبکہ 7.4 فیصد پرنٹ میڈیا کے شوقین ہیں۔اخبارات کا مطالعہ نہ کرنے والوں میں 54.6 فیصد مرد جبکہ 73.9 فیصد خواتین شامل ہیں جس سے یہ ظاہر ہوا کہ زیادہ تعداد اخبارات کا مطالعہ نہیں کرتی۔
ریاض اور مکہ مکرمہ میں اخبارات نہ پڑھنے والوں کی تعداد 61 فیصد ہے جبکہ مدینہ منورہ میں 58.8 فیصد ، شرقیہ میں 61.1 فیصد اور قصیم میں 66.2 فیصد رہی۔میگزین کے حوالے سے سروے رپورٹ میں کہا گیا 84.5 فیصد سعودی شہری جبکہ 81.3 فیصد مملکت میں مقیم غیرملکی میگزین کا بھی شوق نہیں رکھتے۔