مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے معاون نے انکشاف کیا ہے کہ ریاض میں ہونے والے مذاکرات کے دوران روس اور امریکہ نے ایران کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے دعوی کیا ہے کہ روس نے ٹرمپ انتظامیہ کو پیشکش کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ بات چیت میں واشنگٹن کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ مذاکرات ایران کے جوہری پروگرام اور خطے میں امریکہ مخالف گروپوں کی مبینہ حمایت سے متعلق ہو سکتے ہیں۔
بعض روسی حکام کے مطابق ٹرمپ نے ذاتی طور پر ولادیمیر پوٹن سے اس معاملے میں بات چیت پر دلچسپی ظاہر کی تھی۔
دوسری جانب تاحال وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل نہیں آیا ہے۔