
حیدرآباد: جناب حافظ پیر خلیق احمد صاحب جنرل سکریٹری تلنگانہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ محکمہ شرعیہ شاخ امارت شرعیہ ہند مسجد زم زم باغ عنبر پیٹ ، حیدر آباد، تلنگانہ جو جمعیتہ علماء تلنگانہ والے پی کی ایک اہم ترین شاخ ہے جس میں مسلمانوں کی اسلامی زندگی اور عائلی و معاشرتی ، طلاق خلع میراث وغیرہ جیسے مسائل قرآن وحدیث کی روشنی میں اور مفتیان عظام کی نگرانی میں کئی سالوں سے حل کئے جا رہے ہیں۔
اس شعبہ کے تحت کئی مسائل حل کئے جا چکے ہیں ، ایک بیان میں حافظ پیر خلیق احمد صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ والے پی نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر محکمہ شر عیہ میں صرف درخوستیں قبول کی جائیں گی ، ان درخواستوں پر عمل آوری انشاء الله بعد رمضان ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں مفتیان عظام اور علماء کرام کی نگرانی میں اپنے مسائل کے حل کے لئے امارت شریعہ ہند کی ایک اہم شاخ جو دفتر ریاستی جمعیتہ علماء مسجد زم زم باغ عنبر پیٹ پر واقع ہے۔
رجوع ہو کر اپنے مسائل کو حل کریں ۔ اوقات صبح 10.30 تا شام 3 بجے تک ربط پیدا کریں۔
خارج اوقات میں اگر کچھ بہت ہی ضروری کام ہو تو اس فون نمبر پر ربط پیدا کریں۔ 8106343207 ۔اس ضمن میں جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش نے مزید یہ بھی کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں دفتر ریاستی جمعیتہ علماء مسجد زم زم باغ عنبر پیٹھ ، حیدر آبا د روزانہ صبح 10.30 بجے تا دو پہر 3 بجے تک کھلا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ جو احباب ماہ رمضان المبارک میں اپنے کسی کام سے دفتر ریاستی جمعیتہ علماء پر حاضر ہونا چاہتے ہیں وہ ان اوقات میں دفتر پر حاضر ہو۔۔۔۔