جائیداد کے لئے بیٹے نے چاقو سے حملہ کرتے ہوئے ماں کا قتل کردیا – تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ

تلنگانہ کےسنگاریڈی ضلع میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک درندہ صفت بیٹے نے اپنی سگی ماں کو بے رحمی سے قتل کردیا ۔ سنگدل بیٹے نے جائیداد کے لیے اپنی ماں کو ہی بے دردی سے چاقو سے وار کرکے قتل کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ تلاپور کے  دیوی نو ولاز میں پیش آیا، جہاں 52 سالہ رادھیکا اپنے بیٹے کارتک ریڈی کے ساتھ رہتی تھی۔ صبح کے وقت کارتک ریڈی کا اپنی ماں سے جائیداد کے معاملے پر جھگڑا ہوا، جس کے دوران اس نے سفاکی سے اپنی ماں پر چاقو سے 8 وار کیے۔

 

مقامی لوگوں نے فوری طور پر رادھیکا کو اسپتال پہنچایا، لیکن وہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور کارتک ریڈی کو حراست میں لے لیا۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ملزم نشہ آور اشیاء استعمال کرنے کا عادی تھا اور شراب نوشی کا بھی شوقین تھا۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *