
تلنگانہ کےجگتیال کے ٹی آر نگر کے رہائشی آٹو ڈرائیور رفیع کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ، لیکن ان کی موت کو گھر والوں نے قتل قرار دیا ہے ۔
پولیس کے مطابق، ہفتہ کی رات جب رفیع گھر نہیں پہنچے تو ان کے گھر والے پریشان ہو گئے اور انہیں ٹی آر نگر میں تلاش کرنے لگے۔ تلاش کے دوران، وہ ایک ای-سیوا سینٹر کے قریب بے جان حالت میں ملے۔
اب، رفیع کے رشتہ داروں نے ان کی موت کو قدرتی نہیں ہیں بلکہ قتل قرار دیا ہے۔ ان کی ایک خالہ کا الزام ہے کہ رفیع کو کسی نے سازش کے تحت قتل کیا اور شواہد مٹانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور قصورواروں کو گرفتار کیا جائے۔
خاندانی شکایت پر، جگتیال رورل پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش تیز کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مزید شواہد کی بنیاد پر اگلی کارروائی کی جائے گی۔