رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو

امارت شرعیہ ہند نے ایک بیان جاری مطلع کیا ہے کہ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا لیکن دہلی میں مطلع ابر آلود ہونے کے سبب چاند دکھائی نہیں دیا۔ ملک کے دیگر مقامات سے بھی رویت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>چاند دیکھنے کی فائل تصویر</p></div><div class="paragraphs"><p>چاند دیکھنے کی فائل تصویر</p></div>

چاند دیکھنے کی فائل تصویر

user

آج ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا خاص اہتمام کیا، لیکن کہیں سے بھی ہلال رمضان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ امارت شرعیہ ہند نے کہیں سے چاند دیکھے جانے کی جانکاری حاصل نہ ہونے کے بعد 30 کی رویت مانتے ہوئے پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار رکھے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں امارت شرعیہ ہند نے ایک پریس بیان بھی جاری کیا ہے۔

امارت شرعیہ ہند جاری پریس بیان میں کہا ہے کہ ’’آج ابھی بعد نماز مغرب رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ زیر صدارت مفتی محمد ذکاوت حسین قاسمی، نائب امیر شریعت صوبہ دہلی و شیخ الحدیث مدرسہ امینیہ کشمیری گیٹ بمقام دفتر امارت شرعیہ ہند، 1- بہادر شاہ ظفرمارگ نئی دہلی منعقد ہوئی۔ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع ابر آلود ہے، (اس لیے) چاند نظر نہیں آیا۔ ملک کے متعدد مقامات سے رابطہ کیا گیا، کہیں سے رویت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔‘‘

رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کورمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو

اس پریس بیان میں امارت شرعیہ ہند نے 2 مارچ کو یکم رمضان ہونے کی جانکاری دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’کمیٹی نے 30 کی رویت کا اعتبار کر کے اعلان کیا کہ 2 مارچ 2025ء بروز اتوار، ماہ رمضان المبارک 1446ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *