[]
ممبئی _ 6 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) ممبئی کے ایک سماجی کارکن نے ہندی فلم “72 حوریں” بنانے والوں کے خلاف پولیس کو ایک تحریری شکایت درج کرائی ہے، جس میں ان پر ایک کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کا الزام لگایا گیا ہے شکایت ممبئی کے مضافاتی علاقے گورگاؤں پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی
شکایت کنندہ کے وکیل علی کاشف خان نے بتایا کہ سماجی کارکن نے سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کو ایک الگ شکایت جمع کرائی ہے جس میں فلم کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سنجے پورن سنگھ چوہان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 7 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے ۔پولیس نے کہا کہ انہیں شکایت موصول ہوئی ہے، لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔