مصر نے غزہ کا انتظام سنبھالنے کی صہیونی حکومت کی پیشکش مسترد کردی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں مستقل جنگ بندی اور انتظامی امور کے بارے میں صہیونی حکومت اور امریکہ کے منصوبوں کو خطے کے ممالک مسترد کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی حزب اختلاف کے رہنما یائرلاپید نے مصر کو غزہ پر آٹھ سال حکومت کرنے کی تجویز پیش کی تاہم قاہرہ نے اس منصوبے کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

مصر کے باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قاہرہ غزہ پر حکومت کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔ اس کا فیصلہ فلسطینیوں کو کرنا ہے۔

لاپیڈ نے کہا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو کے دوران مصر 8 سال تک انتظامی امور سنبھالے گا۔ یہ مدت 15 سال تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

صہیونی رہنما نے اس پیشکش کو قبول کرنے کی صورت میں مصر پر واجب الادا 155 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے معاف کروانے کا عندیہ دیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *