[]
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن‘ جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے آئندہ ہفتہ ہندوستان کا سفر کریں گے۔
وہ 8 ستمبر کو تاریخی چوٹی کانفرنس کے حاشیہ پر وزیراعظم نریندر مودی سے باہمی ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤز نے یہ اعلان کیا۔ 9 اور 10 ستمبر کو نئی دہلی میں جی 20 چوٹی کانفرنس کی میزبانی ہندوستان کررہا ہے جو جی 20کا صدر ہے۔
وائٹ ہاؤز نے کہا کہ جمعرات 7 ستمبر کو صدر جو بائیڈن نئی دہلی کا سفر کریں گے تاکہ وہاں جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کرسکیں۔
ہفتہ 9 ستمبر اور اتوار 10 ستمبر کو وہ جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ 10 ستمبر کو وہ نئی دہلی سے ہنوئی(ویت نام) روانہ ہوجائیں گے۔