سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین اسلام کے عظیم مجاہدین تھے، محسن رضائی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی تشخیص مصلحت نظام  کونسل کے رکن محسن رضائی نے شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ کے موقع پر لکھا: آپ اور آپ کے بھائی سید ہاشم ملک و قوم  کی عزت، مظلوموں کے حامی، محروموں کے مددرگار، عربوں کے حقیقی رہنما اور اسلام کے عظیم مجاہدین تھے۔

 لبنان کی تمام گلیاں، محلے اور شہر، بیروت اور دحیہ سے لے کر جنوبی لبنان کے دیہاتوں تک، غزہ کی ماوں اور بچوں تک سب گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے انسانیت، عزت، وطن، خدا کے دین اور مظلوموں کے دفاع کے لئے جنگ لڑی اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

 اے عزیزو! اے نصراللہ… آپ کی بہادری، طاقت اور منفرد قیادت، تاریخ عرب اور اسی طرح اسلام اور شیعوں کی تاریخ میں میں ابدی اور لافانی استعارے کے طور پر زندہ رہے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *