مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بیروت میں شہید سید حسن نصراللہ کی آج تشییع جنازہ کی جارہی ہے۔
عراق کے مختلف صوبوں میں اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
تعطیل کا اعلان کرنے والے صوبوں میں بغداد، ذی قار، دیوانیہ، المثنی، بابل، دیالہ، واسط، صلاح الدین، نجف بصرہ اور کربلا شامل ہیں۔
گذشتہ روز عراق کے مختلف شہروں میں شہید حسن نصراللہ کی علامتی تشییع جنازہ کی گئی تھی۔