عینی شاہدین نے بتایا کہ مناکھاں کے جئے گرام علاقے میں باسنتی ہائی وے پر بس کے سامنے اچانک ایک موٹر سائیکل آ گئی۔ اسے بچانے کے چکر میں ڈرائیور نے گاڑی پر سے اپنا توازن کھو دیا اور بس سیدھے سڑک کنارے واقع ایک چائے دکان سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔ چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جن می٘ں بس ڈرائیور، موٹرسائیکل سوار اور چائے دکان مالک شامل ہے۔ یہ حادثہ شام کے وقت ہوا جب سڑک پر کافی گاڑیاں تھیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی اور آس پاس کے لوگ کثیر تعداد میں جمع ہو گئے۔
حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے بس میں پھنسے لوگوں کو باہر نکال کر مناکھاں دیہی اسپتال پہنچایا جہاں سے سنگین طور سے زخمی 8 لوگوں کو کولکاتا منتقل کر دیا گیا ہے۔