
ریاض ۔ کے این واصف
ریاست مہاراشٹرا میں بھی مسلم سرکاری ملازمین کو ماہ رمضان میں اپنی ڈیوٹی کے وقت سے ایک گھنٹہ قبل گھر جانے کی اجازت دی جائے۔ چیف منسٹر دیوندر فڈنویس سے یہ مانگ صدر سماج وادی پارٹی مہاراشٹرا و رکن اسمبلی ابوعاصم آعظمی نے ایک پریس کانفرنس میں کی۔
انھوں نے پڑوسی ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش حکومتوں کی مثال دیتے ہوئے یہ تجویز پیش کی۔ واضح رہے کہ یہ روایت متحدہ آندھرا کے دور ہی سے مسلم ملازمین کو رمضان کے اوقات کا میں ایک گھنٹے کی چھوٹ دی جاتی رہی ہے۔ ابوعاصم آعظمی نے حکومت مہاراشٹرا سے یہ مانگ کی ماہ رمضان میں مسلم اکثریتی علاقون مین پانی و بجلی کی بلا روکاوٹ سپلائی جاری رکھی جائے۔
ابوعاصم نے یہ بھی کہا کہ محکمہ بلدیہ کو ہدایت دی جائے کہ رمضان مین مسلم علاقوں میں صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ اس کے علاوہ ریڑی لگانے والوں اور دکانداروں کو دیر رات تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے۔