حیدرآباد سے نظام آباد واپسی کے دوران شہر کے علماء و حفاظ کی کار حادثہ کا شکار – ایک طالب علم جاں بحق

 

گاڑی میں سوار طالب علم کی موت. حافظ غلام محی الدین رضوی. مولانا شاہد رضا معمولی زخمی. 

حادثہ میں شدید رخمی حافظ ایوب علی رضوی حیدرآباد کے خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج.

نظام آباد. 21 / فروری (پریس ریلیز) شہر کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ جامعہ غوث الورای آٹو نگر کے ذمہ داران بانی و مہتمین حفاظ و علماء کی کار حیدرآباد روڈ ڈچپلی کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی. تفصیلات کے مطابق حافظ مدرسہ غوث الورای کے بانی و مہتمین حافظ ایوب علی رضوی خطیب و امام مسجد ہاشمی قلعہ روڈ. حافظ غلام محی الدین رضوی خطیب و امام مسجد رشیدیہ مجاہد نگر . مولانا شاہد رضا خطیب و امام مسجد غوثیہ آٹو نگر کے ہمراہ مدرسہ غوث الورای کا ایک طالب علم حیدرآباد کے علاقے مشیر آباد میں منعقدہ ایک دینی جلسہ میں شرکت کے بعد بذریعہ کار نظام آباد واپسی کے دوران رات دیر گئے ڈچپلی کے قریب ایک تیز رفتار لاری نے انکی کار کو پیچھے سے ٹکرانے کی وجہ سے ان احباب کی کار الٹ گئی. اس خوفناک سڑک حادثہ میں کار میں سوار مدرسہ غوث الورای کا طالب علم عبدالرحمن رضوی کی برسر موقع پر موت واقع ہوگئی. حافظ غلام محی الدین رضوی. مولانا شاہد رضا کو معمولی چھوئیں آئی. لیکن اس حادثے میں شدید زخمی حافظ ایوب علی رضوی کو حیدرآباد کے ایک خانگی ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے. جہاں انکا علاج جاری ہے. صدر ضلعی مرکزی نظام آباد عبدالرشید رضوی نے اس افسوسناک واقعہ پر اپنے شدید غم و ملال کا اظہار کرتے ہوئے امت مسلمہ سے اس حادثے میں مرنے والے طالب علم عبدالرحمن رضوی کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی علماء و حفاظ کرام کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے.

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *