دہلی: نئی کابینہ کے تمام وزراء ہیں کروڑ پتی، 5 پر چل رہا مجرمانہ مقدمہ، کابینہ کی اوسط عمر 50 سال، سبھی تعلیم یافتہ

پرویش ورما، آشیش سود اور پنکج کمار سنگھ پر ایک ایک مقدمہ چل رہا ہے۔ کپل مشرا کے خلاف 3 اور منجندر سنگھ سرسا کے اوپر 5 مقدمات چل رہے ہیں، جبکہ وزیر اعلی ریکھا گپتا اور اندرراج سنگھ بے داغ ہیں۔

ریکھا گپتا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بی جے پی لیڈران، تصویر @BJP4Delhi

ریکھا گپتا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بی جے پی لیڈران، تصویر @BJP4Delhi

ریکھا گپتا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بی جے پی لیڈران، تصویر@BJP4Delhi

user

دہلی میں 27 سال بعد بی جے پی نے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔ جمعرات (20 فروری) کو باضابطہ طور پر دہلی کے رام لیلا میدان میں ریکھا گپتا سمیت کل 7 وزراء نے حلف لیا۔ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے ان وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف لینے والے وزراء میں ایک خاص بات یہ رہی کہ 7 رکنی کابینہ میں صرف وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا ہی واحد خاتون ہیں۔ آئیے ذیل میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ ریکھا گپتا کی نئی کابینہ کیسی ہے؟ کابینہ کے وزراء کی تعلیم کیا ہے؟ سیاست کے علاوہ ان کا کیا پیشہ ہے؟ ان کے پاس کتنی دولت ہے؟ کس کی عمر کتنی ہے؟ اور ان وزراء پر کتنے مجرمانہ مقدمات چل رہے ہیں؟

دہلی حکومت کے نومنتخب وزراء کتنے تعلیم یافتہ ہیں؟

ریکھا گپتا حکومت کے وزراء میں سے 2 پوسٹ گریجویٹ، 2 گریجویٹ، اور 2 پروفیشنل گریجویٹ ہیں۔ وہیں منجندر سنگھ سرسا سب سے کم تعلیم یافتہ وزیر ہیں، وہ 12ویں پاس ہیں۔ 2 گریجویٹ وزراء میں جنکپوری سے جیت حاصل کرنے والے آشیش سود اور بوانا سے فاتح رویندر اندرراج سنگھ شامل ہیں۔ رویندر اندرراج سنگھ نے بی اے کیا ہے تو آشیش سود کے پاس بی کام کی ڈگری ہے۔ پروفیشنل گریجویٹ وزراء میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور وکاس پوری سے جیت درج کرنے والے پنکج کمار سنگھ شامل ہیں۔ پیشے سے ڈینٹسٹ پنکج کمار کے پاس بی ڈی ایس کی ڈگری ہے جب کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ہیں۔ نئی دہلی سیٹ پر کیجریوال کو شکست دینے والے پرویش ورما اور کراول نگر سے جیت درج کرنے والے کپل مشرا سب سے تعلیم یافتہ وزراء ہیں۔ کپل مشرا کے پاس ایم اے سوشل ورک کی ڈگری ہے جب کہ پرویش ورما کے پاس ایم بی اے کی ڈگری ہے۔

سیاست کے علاہ نومنتخب وزراء کا کیا پیشہ ہے؟

دہلی کے نئے کابینی وزراء کے پیشے کی بات کی جائے تو خود وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پیشے سے وکیل ہیں۔ ریکھا گپتا کے علاوہ ان کے 6 وزراء میں سے 5 نے انتخابی حلف نامے میں اپنا پیشہ بتایا ہے۔ پنکج سنگھ پیشے سے ڈینٹسٹ ہونے کے ساتھ ایک سماجی کارکن بھی ہیں، منجندر سنگھ سرسا نے تجارت کے ساتھ کسانی کو بھی اپنا پیشہ بتایا ہے۔ وہیں پرویش ورما اور رویندر اندرراج سنگھ نے تجارت کے ساتھ سماجی خدمات کو بھی اپنا پیشہ بتایا ہے۔

کس کے پاس ہے کتنی دولت؟

دہلی حکومت کے سبھی وزراء کروڑ پتی ہیں۔ ریکھا گپتا کابینہ کی اوسط ملکیت 56.03 کروڑ روپے ہے۔ 6 میں سے 2 وزراء کی ملکیت 100 کروڑ روپے سے بھی زائد ہے، ان میں پرویش ورما اور منجندر سنگھ سرسا بھی شامل ہیں۔ منجندر سنگھ سرسا کابینہ کے سب سے دولت مند وزیر ہیں، ان کے پاس 248.85 کروڑ روپے سے زائد کی دولت ہے۔ جب کہ پرویش ورما کے پاس 115.63 کروڑ روپے سے زیادہ کی دولت ہے۔ کپل مشرا اس نومنتخب کابینہ کے سب سے کم دولت والے وزیر ہیں۔ انتخابی حلف نامے کے مطابق ان کے پاس کُل 1.06 کروڑ سے زائد کی دولت ہے۔

نئی کابینہ میں شامل وزراء کی عمر کتنی ہے؟

دہلی حکومت میں شامل وزارء کی اوسط عمر 50 سال سے کم ہے۔ نئی کابینہ کے سب سے کم عمر کے وزیر کپل مشرا ہیں جن کی عمر 44 سال ہے۔ کپل مشرا کے علاوہ پرویش ورما 47 اور پنکج کمار سنگھ 48 بھی 2 ایسے وزراء ہیں جن کی عمر 50 سال سے کم ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور رویندر اندرراج سنگھ نے انتخابی حلف نامے میں اپنی عمر 50 سال بتائی ہے۔ وہیں کابینہ کے سب سے امیر وزیر منجندر سنگھ سرسا کی عمر 52 سال ہے۔ جنکپوری سے جیت درج کرنے والے 58 سالہ آشیش سود کابینہ کے سب سے عمر دراز وزیر ہیں۔ کابینہ میں شامل وزراء کی اوسط عمر 49.85 سال ہے۔

بے داغ ریکھا گپتا کی ٹیم میں کتنے وزراء پر درج ہیں مجرمانہ مقدمات؟

وزیر اعلی ریکھا گپتا کے علاوہ رویندر اندرراج سنگھ پر بھی کوئی مجرمانہ مقدمہ نہیں چل رہا ہے۔ اگر ریکھا گپتا کی کابینہ کی بات کریں تو 5 وزراء پر کم از کم ایک مقدمہ چل رہا ہے۔ پرویش ورما، آشیش سود اور پنکج کمار سنگھ پر ایک ایک مقدمہ چل رہا ہے۔ کپل مشرا کے خلاف 3 اور منجندر سنگھ سرسا کے اوپر 5 مجرمانہ مقدمات چل رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *