’میں ہی این سی پی چیف ہوں‘، دہلی میں پارٹی میٹنگ کے بعد شرد پوار کا بیان، راہل گاندھی سے بھی کی ملاقات

[]

این سی پی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ کے بعد پی سی چاکو نے کہا کہ پارٹی نے پرفل پٹیل، سنیل تٹکرے اور دیگر 9 اراکین اسمبلی کو باہر کرنے کے شرد پوار کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار، تصویرقومی آواز/ ویپن</p></div>

شرد پوار، تصویرقومی آواز/ ویپن

user

اجیت پوار گروپ کے این سی پی سے بغاوت کے بعد مہاراشٹر میں سیاسی گرمی بڑھی ہوئی ہے۔ اس درمیان شرد پوار نے آج این سی پی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے بعد سابق وزیر اعلیٰ شرد پوار نے کہا کہ ’’اجیت پوار کو پارٹی کا صدر بنانے کے بارے میں مجھے معلوم ہی نہیں۔ این سی پی کا میں ہی چیف ہوں۔ ایسے میں اگر کوئی کہتا ہے کہ اب میں این سی پی صدر ہوں تو اس کو اہمیت نہیں دینی چاہیے۔‘‘ شرد پوار نے اجیت پوار کے ذریعہ ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیئے جانے والے بیان پر بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں 82 سال کا ہوں یا پھر 92 سال کا، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘

این سی پی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد شرد پوار نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ دراصل راہل گاندھی خود شرد پوار سے ملاقات کے لیے پہنچے اور یہ این سی پی میں پھوٹ پڑنے کے بعد دونوں کی پہلی ملاقات ہے۔ راہل گاندھی نے دہلی واقع شرد پوار کی رہائش پر یہ ملاقات کی اور اس دوران شرد کی بیٹی سپریا سولے بھی موجود تھیں۔ شرد اور راہل کی ملاقات کے بعد شرد گروپ کے لیڈر جتیندر اوہاڈ نے کہا کہ ’’راہل گاندھی آئے اور بھروسہ دیا کہ ہم سب ساتھ ہیں۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’کچھ لوگوں کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ شیوسینا معاملے میں سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے، وہ ہمارے حق میں ہے۔ قانون ساز پارٹی کے ٹوٹنے کا مطلب یہ نہیں کہ پارٹی میں ٹوٹ ہو گئی۔‘‘

میٹنگ کے بعد این سی پی لیڈر پی سی چاکو نے کہا کہ پارٹی نے پرفل پٹیل، سنیل تٹکرے اور این ڈی اے سے ہاتھ ملانے والے 9 اراکین اسمبلی کو باہر کرنے کے شرد پوار کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’شرد پوار کے ساتھ 27 اسٹیٹ کمیٹی ہیں۔ ہم نے آگے کی کسی بھی کارروائی کے لیے شرد پوار کو اختیار دیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *