گیانیش کمار، نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر

احمدآباد: مرکزی حکومت نے پیر کے روز گیانیش کمار کے نئے چیف الیکشن کمشنر کی حٰثیت سے تقرر کا اعلان کیا۔ گیانیش کمار 1998 بیاچ کے کیرالا کیڈر کے آئی اے ایس عہدیدار ہیں اور سابق سی ای سی راجیوکمار کی زیرقیادت کمیشن میں شامل دیگر دو الیکشن کمشنرس سے زیادہ سینئر ہیں۔

حکومت نے وویک جوشی کو الیکشن کمشنر مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ جوشی، قبل ازیں رجسٹرار جنرل آف انڈیا اور سنسس کمشنر کے عہدے پر فائز تھے۔

قبل ازیں وزیراعظم نریندرمودی کی زیر صدارت سہ رکنی سلیکشن کمیٹی کا پیر کے روز اجلاس منعقد ہوا تاکہ سبکدوش ہونے والے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) راجیوکمار کے جانشین کا انتخاب کیا جاسکے۔

وزیراعظم مودی، لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی اور وزیراعظم کی جانب سے نامزد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی۔

چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرس ایکٹ 2023 جس کا نفاذ دسمبر 2023 میں عمل میں آیا تھا، اس قانون کے تحت چیف الیکشن کمشنر کا یہ پہلا تقرر ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *