ایران لبنان کی حمایت جاری رکھے گا، ایرانی وزیر خارجہ

[]

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کے روز بیروت کے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں آج لبنان میں ہوں اور یہ کہ ایران لبنان کی بہتری اور کے استحکام کے سوا کچھ نہیں چاہتا۔

انہوں نے سعودی عرب کے اپنے حالیہ دورہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “سعودی حکام کے ساتھ بات چیت میں ہم نے لبنان کی صورتحال میں مدد کے حوالے سے تعمیری رویہ پایا۔

امیر عبد اللہیان نے مزید کہا کہ “ہم تمام ممالک کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ لبنان کو اقتصادی امداد فراہم کریں، اس سلسلے میں ایران لبنان کی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ امیر عبداللہیان شام کے دارالحکومت دمشق سے لبنان پہنچے، جہاں انہوں نے صدر بشار الاسد، وزیراعظم حسین ارنوس اور اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد سے بات چیت کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *