اطلاع کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی کاؤنٹر سے فروختگی کو 26 فروری تک روک لگا دی ہے۔ ساتھ ہی نئی دہلی اسٹیشن پر ریلوے کی طرف سے خاص انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ مسافروں کی سہولت کے لیے آر پی ایف اور ٹی ٹی کو ہر اینٹری پوائنٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس حکم کے بعد اب اگر آپ کے پاس جنرل ٹکٹ یا ریزرو ٹکٹ ہے تبھی آپ پلیٹ فارم پر جا سکتے ہیں۔
اس سے قبل دہلی پولیس نے ریلوے اسٹیشن پر کراؤڈ مینجمنت کے لیے اسنپکٹر رینک کے چھ افسروں کو تعینات کیا۔ یہ وہ افسر ہیں جنہیں این ڈی ایل ایس میں کام کرنے کا پہلے سے تجربہ ہے۔ ان میں سے کچھ افسر نئی دہلی ریلوے پولیس اٹیشن میں ایس ایچ او کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔