امریکی فوجی طیارہ 119 غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کو لے کر امرتسر پہنچا

امرتسر: امریکہ کی طرف سے 104 غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے دس دن بعد، مزید 119 غیر قانونی ہندوستانیوں کو لے کر ایک فوجی طیارہ ہفتہ کی رات 11.40 بجے امرتسر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔

دوسرے گروپ کے طور پر امرتسر پہنچنے والے 119 افراد میں سے 67 پنجابی ہیں۔ ان میں گرداسپور سے 11، ہوشیار پور سے 10، کپورتھلہ سے 10، پٹیالہ سے سات، امرتسر سے چھ، جالندھر سے پانچ، فیروز پور سے چار، ترن تارن سے تین، موہالی سے تین، سنگرور سے ایک، روپڑ سے ایک، لدھیانہ سے ایک، موگا سے ایک، فرید کوٹ سے ایک اورفتح گڑھ صاحب سے ایک شامل ہیں۔

تیسرا امریکی فوجی طیارہ آج رات گرو رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے گا جس میں 157 ہندوستانیوں کی تیسری کھیپ واپس آئے گی۔

ان میں پنجاب سے 54، ہریانہ سے 60، گجرات سے 34، اتر پردیش سے تین، مہاراشٹر سے ایک، راجستھان سے ایک، اتراکھنڈ سے ایک، مدھیہ پردیش سے ایک، جموں و کشمیر سے ایک اور ہماچل پردیش سے ایک ہندوستانی باشندے شامل ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *