[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق غرب اردن کے شہر نابلس میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں تین صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق حضرت یوسف کے مزار کے دروازے پر دھماکے کے بعد ایک فوجی گاڑی متاثر ہوئی اور تین صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو لے جانے کے لیے اضافی نفری طلب کی گئی ہے۔
علاقے میں تعیینات صہیونی فوجیوں نے عام افراد کو متاثرہ مقام پر آنے سے روکنا شروع کیا ہے۔
فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے ذیلی شاخ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ حماس کے ترجمان نے دھماکے کے بعد کہا ہے کہ صہیونیوں پر حملہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ فلسطینی سرزمین کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔
گذشتہ ایک سال کے دوران غرب اردن اور دیگر علاقوں میں تشدد آمیز واقعات میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ یورپی یونین نے صہیونیوں کی کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
فلسطینی وکیل مصطفی شتات نے کہا کہ رواں سال تشدد کے لحاظ سے اب تک کا بدترین سال ثابت ہوا ہے۔ غرب اردن میں قیدیوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے۔