[]
حیدرآباد: ناگول پولیس کیاب چھیننے والے ملزمین کو تلاش کرنے میں ناکام معلوم ہوتی ہے۔
ذرائع کے بموجب اعظم زمئی جو اولا کیاب ڈرائیور ہے، وہ 3 دن قبل بابا نگر تا پیرزادی گوڑہ سواری لے کر گئے تھے، سواری چھوڑکر واپس ہورہے تھے کہ ایک نامعلوم شخص نے خود کو سیویگی کا ملازم بتاکر انھیں روکا، وہ ایک فون نمبر دے کر کہا کہ اپنے فون سے کال کریں، اعظم نے اپنے فون سے اس نمبر پر کال کیا۔
اسی دوران 2 نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور انھیں گالی گلوج کی، زدوکوب بھی کیا اور اُن کی کار لے کر فرار ہوگئے۔
اس واقعہ کی شکایت ناگول پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی۔ اعظم نے خود ہی اپنی کار کو تلاش کرلیا۔ کل رات گئے ناگول علاقہ میں سنسان مقام پر انھیں کار مل گئی۔ انھوں نے کار کے سلسلہ میں ناگول پولیس کو اطلاع دی۔
متعلقہ پولیس نے کار کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کار سے قیمتی سامان کا سرقہ کرلیا گیا۔ اس واقعہ سے یہ سمجھا جارہا ہے کہ اپنا مال کوئی چھین لے تو خود ہی تلاش کرنا ہوگا۔ پولیس نے ابھی تک کار چھیننے والوں کو گرفتار نہیں کیا ہے۔