[]
حیدرآباد: جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کی جانب سے ایم ٹیک، ایم فارمیسی، ایم ایس سی اور ایم سی اے کورسوں میں زیر تعلیم طلباء کو ایک اور ڈگری کورس ساتھ ساتھ کرنے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جاریہ تعلیمی سال کے دوران ایم ٹیک، ایم فارمیسی، ایم ایس سی اور ایم سی اے کورس میں زیر تعلیم طلباء سیکنڈ ڈگری کورس کے طور پر ایم بی اے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
اس ضمن میں آج رجسٹرار یونیورسٹی نے ایڈمیشن نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس اعلامیہ کے ذریعہ ایم بی اے، ڈاٹا سائنس، فینانشیل اکاونٹنگ اینڈ انالیسس، مارکیٹنگ مینجمنٹ، بزنس اکنامکس، لیگل اینڈ وجیلنس، انویرونمنٹل، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمس جیسے مضامین میں داخلہ کا موقع حاصل ہوگا۔
تین سالہ ان کورسس کیلئے درخواست 30ستمبر تک داخل کی جاسکتی ہے جبکہ30/ اکتوبر تک فیس داخل کرسکتے ہیں۔
مزید تفصیلات کیلئے ایم بی اے کالج پرنسپل سے9154251963 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔