سعودی عرب کے کئی علاقوں میں سردی کی لہر جاری۔ ریاض کا موسم بھی ہنوز سرد

ریاض ۔ کے این واصف

امسال سعودی عرب مین موسم سرما کچھ زیادہ ہی طویل ہوگیا ہے۔  سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہےمملکت کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت صفر سے منفی تین ڈگری سینیٹی گریڈ تک رہے گا۔ قومی مرکز نے مملکت کے شمالی علاقے میں دھند کا بھی امکان ظاہر کیا۔

 

موسمیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ حدود الشمالیہ کی طریف گورنریٹ میں سب سے کم درجہ حرارت مائنس دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بیان میں خبر دار کیا گیا کہ طریف کا علاقہ اتوار سے شروع ہونے والی سردی کی لہر سے متاثر ہوا، توقع ہے کہ لہر ہفتے کے آخر تک جاری رہے گی۔ طریف ان دنوں سرد موسم کی زد میں ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *