الاسکا کے شہری حفاظتی محکمہ کے مطابق ‘بیرنگ ایئر’ کے طیارہ نے جمعرات کی دوپہر کو اونالاکلیٹ سے پرواز بھری تھی اور یہ نوم جا رہا تھا۔ طیارے کا ملبہ جمعہ کو برف سے ڈھکے سمندر میں ملا تھا۔
‘بیرنگ ایئر’ کے آپریٹریشنل ڈائریکٹر ڈیوڈ اولسن نے بتایا تھا کہ، ‘سیسنا کارواں’ نے دوپہر دو بج کر 37 منٹ پر اونالاکلیٹ سے پرواز بھری اور ایک گھنٹے سے بھی کم وقت بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ ‘نیشنل ویدر سروس’ کے مطابق اس وقت ہلکی برفباری ہو رہی تھی اور کہرا چھایا ہوا تھا ساتھ ہی درجہ حرارت صفر سے 8.3 ڈگری سیلسیس تھا۔
