![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/02/20250207_223632.jpg)
File photo
نئی دہلی ۔ امریکہ کی بلیک لسٹ میں مزید 487 ہندوستانیی شہریوں کے نام شامل ہونے کا انکشاف ہندوستانی وزارت خارجہ نے کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق اس بات کی اطلاع امریکی حکومت نے حکومت ہند کو فراہم کی ہے۔
غیر قانونی طور پر تارکین وطن کو قید کر کے امریکہ سے منتقل کرنے کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے سکریٹری وکرم میسری نے کہا کہ ہم نے اپنی تشویشات امریکہ تک پہنچا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں اس کے لیے امریکہ کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر امریکہ جانے والے ہندوستانی شہریوں کو محفوظ طریقے سے واپس لایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالانکہ اب فوجی طیاروں میں ان افراد کو منتقل کرنا پہلے سے مختلف ہے تاہم یہ قومی سلامتی کے حوالے سے ایک معاملہ ہے اور یہ امریکی حکومت کی پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے۔