سرگوجا: چھتیس گڑھ کے سرگوجا ضلع میں نیشنل ہائی وے 130 پر میندرکلا گرامین بینک کے سامنے پیر کی رات موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک اور نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ منی پور تھانہ علاقہ کا ہے۔
حادثہ امبیکاپور-بلاس پور ہائی وے پر رات تقریباً 8 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم گاڑی نے بائک کو ٹکر مار دی۔
ٹکراس قدر زبردست تھی کہ دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ تیسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کے لیے میڈیکل کالج ہسپتال امبیکاپور منتقل کیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پہنچ گئی۔