واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے متنازعہ اور طاقتور قریبی مشیر ایلون مسک، جو دنیا کے امیر ترین آدمی ہیں، اپنے طور پر فیصلے نہیں کر سکتے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک ہماری اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے اور نہ کریں گے۔ایک سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ ایلون مسک کو جہاں مناسب سمجھا منظوری دیں گے اور جہاں مناسب نہیں سمجھا تو ہم انہیں منظوری نہیں دیں گے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایلون مسک کی ٹیم کو وفاقی ادائیگیوں کے نظام تک رسائی دی ہے جو ہر سال سرکاری فنڈز میں کھربوں ڈالرز کے معاملات کو کنٹرول کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی قیادت میں بنایا جانے والا یہ ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (ڈی او جی ای) سرکاری محکمہ نہیں ہے بلکہ یہ انتظامیہ کے اندر ایک ٹیم ہے۔
ایلون مسک کی زیرِ قیادت اس محکمے کو لاکھوں امریکیوں کی حساس ذاتی معلومات تک رسائی دی گئی ہے۔