[]
ایران نے اس کے بدلے میں 10 اگست کو چار امریکی شہری قیدیوں کو جیلوں سے نکال کر گھروں میں نظربند کردیا تھا، جہاں وہ پہلے سے ہی گھر میں نظربند پانچویں امریکی شہری کے ساتھ شامل ہو گئے تھے۔معاہدے کے پہلے مرحلے میں ان پانچوں کو بالآخر اسلامی جمہوریہ ایران چھوڑنے کی اجازت دی جائے گی۔
ناصر کنعانی نے کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔انھوں نے اس معاہدے کی سہولت کاری میں ہمسایہ خلیجی عرب ریاستوں قطر اور عمان کے ’تعمیری کردار‘ کا شکریہ ادا کیا۔