نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے سنگل ونڈو سسٹم شروع کیا گیا: حکومت

نئی دہلی، 3 فروری (یواین آئی) حکومت نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو آگے بڑھانے کے لیے ہر مسائل کے حل کے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور جو مسائل پیدا ہوتے تھے، سنگل ونڈو کے ذریعے انہیں آسان بناکر نوجوان صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے سنگل ونڈو سسٹم کے ذریعے تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ نوجوان ہندوستان کو آگے بڑھانے میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے۔

اس سے قبل، نوجوان اور کھیل کے وزیر رکشا نکھل نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت کی طرف سے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے کھیلو انڈیا جیسے جن پروگراموں کا تصور کیا، انہیں تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *