فلسطین کے بارے میں عرب ممالک کی بے حسی افسوسناک ہے، اقوام متحدہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غرب اردن میں 700,000 سے زائد صیہونیوں کی آبادکاری کے بعد تل ابیب نے علاقے کی سیکورٹی میں مزید سختی کی ہے۔ صہیونی آبادکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مزید فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے نئے منصوبے بھی جاری ہیں۔

اقوام متحدہ کی فلسطینی امور کی خصوصی نمائندہ فرانچسکا آلبانیز نے اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں جاری کارروائیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے وسیع حملے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تل ابیب نے شمالی غرب اردن میں واقع جنین مہاجر کیمپ کو فلسطینیوں سے خالی کرانے کا ارادہ کر رکھا ہے۔

آلبانیز نے مزید کہا کہ صیہونی فوجی شہری آبادی کی موجودگی کو نظرانداز کرتے ہوئے جنین کیمپ پر حملے کر رہے ہیں۔ صیہونیوں کا فلسطینیوں کے ساتھ رویہ استعماری طرز کا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت بین الاقوامی فوجداری عدالت کے تحت قانونی کارروائی کا سامنا کررہے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم انتہائی سنگین ہیں۔

آلبانیز نے عرب ممالک کی فلسطینی مسئلے پر بےحسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی طور پر عرب ممالک کی عدم مداخلت پر حیران ہوں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *