نریندر مودی جی… انتخاب آتے ہی آپ 500 روپے میں سلنڈر دے رہے ہیں۔ اتنے سالوں سے عوام 900 روپے، 1100 روپے، 1200 روپے میں سلنڈر لے رہی ہے۔ اگر آج آپ 500 روپے میں سلنڈر دے سکتے ہیں تو اس وقت کیوں نہیں دے رہے تھے؟ کیونکہ آپ ووٹوں کا سودا کر رہے ہیں۔ عوام سے جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ بھائیو-بہنو پہچانیے… آپ کے ساتھ بہت بڑا کھیل ہو رہا ہے۔‘‘ یہ بیان آج کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مصطفیٰ آباد میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ مصطفیٰ آباد سے کانگریس امیدوار علی مہدی کی حمایت میں انتخابی تشہیر کرنے وہ پہنچی تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ دہلی کی عآپ حکومت اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو بھی ہدف تنقید بنایا۔